25 برس کی بلند ترین شرح سود کا اعلان
رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 475 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے، پاکستان کی موجودہ شرح سود گزشتہ 25 برسوں کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس سے قبل بلند ترین شرح سود 29 اکتوبر 1997 ء کو 18 فیصد مقرر کی گئی تھی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 26 فروری 1991ء سے لیکر اب تک مانیٹری پالیسی کا 16 واں سائیکل جاری ہے، ان 16 مانیٹری پالیسی سائیکلز میں سے 8 بار مانیٹری پالیسی میں اضافہ جبکہ 8 بار مانیٹری پالیسی میں کمی کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رواں 16 ویں مانیٹری پالیسی سائیکل میں پہلی بار اضافہ 21 ستمبر 2021ء کو 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر کے 7.25 فیصد مقرر کیا گیا، جسے 22 نومبر 2021 ء کو مزید 150 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 8.75 فیصد کر دیا گیا،