عمران خان عدم استحکام لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ
لندن: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک میں عدم استحکام لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم نے کمیٹی بنا دی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لیے اس بات کو ممکن بنایا جائے گا کہ دوبارہ ایسا بریک ڈاؤن نہ ہو۔