اسٹیٹ بینک نے مالی سال دوہزارچودہ پندرہ میں صوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اسٹیٹ بینک نے مالی سال دوہزارچودہ پندرہ میں صوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کےمطابق پنجاب، سندھ اور بلوجستان کی مجموعی کارکردگی بہتر رہی۔ خیبر پی کےحکومت نے صوبے کےامور چلانے کیلئے مزید قرض لیا۔خیبر پی کے حکومت نے تقریباً اکیس ارب روپے کا مزید قرض لیا۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پانچ ارب روپے کا قرض واپس کیا۔سندھ حکومت نے چودہ اعشاریہ آٹھ ارب روپے کا قرض اتارا۔بلوچستان حکومت نے چودہ اعشاریہ پانچ ارب روپے واپس کئے۔