بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت پانچ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے
آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کے نئے نرخ جاری کردیئے جس کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت چھ سو پچاس روپے کمی کے بعد تنتالیس ہزار روپے ہو گئی۔۔ چوبیس کیرٹ دس گرام سونا بھی پانچ سو ستاون روپے کمی کے بعد سینتیس ہزار تین سو اکہتر روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ امریکی معیشت میں بہتری کے بعد شرح سود میں آٹھ سال بعد ممکنہ اضافے کی اطلاعات کی وجہ سے رواں ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں رواں برس اب تک بیالیس فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔۔۔۔ جس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا ہے،،، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بائیس ڈالر گر کر ایک ہزار اسی ڈالر کی سطح پر آٓگئی۔ ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید کمی بھی ہوسکتی ہے۔