میونخ حملہ آور کی شناخت ایرانی نژاد جرمن علی ڈیوڈ سونبولی کے نام سے ہوئی ہے

میونخ پولیس چیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شاپنگ سنٹر پر حملہ کرنے والا اٹھارہ سالہ ایرانی نژاد جرمن شہری علی ڈیوڈ سونبولی تھا ،انہوں نے کہا ابتدائی تحقیقات سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اس حملے کا داعش یا کسی بھی دہشتگرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور ڈیوڈ سونبولی حملے کا اکیلا ملزم تھا ۔اس پر زیادہ سے زیادہ افراد کو قتل کرنے کا جنون سوار تھا اور اس بارے میں حملہ آور کے اپارٹمنٹ سے تحریری نوٹس بھی ملے ہیں ،،، وہ ڈپریشن سمیت متعدد ذہنی امراض میں بھی مبتلا تھا ۔۔۔دوسری جانب میونخ حملوں کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے ،، شہریوں نے مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور جائے وقوعہ کے باہر پھول رکھے ۔۔۔