،ملتان میں پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم کوتشدد کا نشانہ بناڈلا
ملتان کے علاقے کپ کے نزدیک پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشی کےالزام میں خیبر علی نامی شخص کوگرفتار کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جیسےحالت بگڑنے پرسول ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کے خلاف ملزم کے ورثا نے ہسپتال کے باہر احتجاج کرتےہوئےالزام عائدکیا کہ پولیس نے ناجائز مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کے بہانے اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا،جب تک ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہیں کی جائےگی احتجاج جاری رہے گا، دوسری جانب متعلقہ پولیس افسران کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکاری ہیں۔