پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے،

اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرےروزانگلیںڈنے 589 رنزپر اپنی اننگز ڈیکلئر کردی،جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بڑااسکوردیکھ کر ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور57 رنز پراس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، محمد حفیط 18،اظہر علی اور یونس خان ایک ایک رنز بناسکے،نائٹ واچ مین راحت علی 4 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر شان مصود تیس اورکپتان مصباح الحق ایک رنزپروکٹ پرموجود ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے تین سو چودہ رنز سے اپنی نامکمل اننگزکاآغاز کیا،جوئے روٹ اورکرس ووکس نے ایک سو تین رنز کی شراکت قائم کی،ووکس 58 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے، روٹ نے شاندار ڈبل سنچری اسکورکی اور254رنزپرآؤٹ ہوئے،جبکہ بین اسٹوک 34 اور جونی برسٹو نے 58 رنزبنائے،پاکستان کی جانب سےوہاب ریاض نے 3 جبکہ محمد عامر،راحت علی نےدو دو اوریاسرشاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔