شہر قائد میں غیرقانونی بل بورڈز کو عدالتی حکم کے باوجود نہیں ہٹایا جاسکا
روشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی اس وقت مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے،، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہوں یا جگہ جگہ کھڑا سیوریج کا گندا پانی،،،، نہ بجلی اور نہ پینے کیلئے صاف پانی ، یہ ہے شہر کراچی،، سندھ ہائیکورٹ اور اعلی عدلیہ کے احکامات کوشہرکی انتظامیہ کسی خاطر میں نہیں لا رہی ، شہر کی مصروف شاہراہوں پر لگے غیرقانونی جہازوں کے سائز کے بل بورڈ اورسائن بورڈ ہٹانے کے سپریم کورٹ کے احکامات ایک بار نہیں کئی بار انتظامیہ کی جانب سے ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ایک بار پھرسائن بورڈ ہٹانے کیلئے تین دن کی مہلت دی تھی،، جس کا آج آخری روز ہے، لیکن اب بھی شاہراہ فیصل، کالاپل، عوامی مرکز سمیت شہر کے مختلف مقامات پر یہ سائن بورڈ اپنی آب و تاب کے ساتھ جلوہ گرہیں،،، عدالت کا بالآخر وارننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام سائن بورڈز ہٹاکر رپورٹ پیش کی جائے،، بصورت دیگر آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس کے بغیر فرد جرم عائد کردی جائے گی