رینجرز اختیارات اور سندھ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس دبئی میں آج پھرہوگ

پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس آج پھر دبئی میں ہورہا ہے، جس میں وزیراعلٰیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ، وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال اور فریال تالپور شرکت کریں گے، اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں مزید توسیع کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی، جبکہ سندھ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں،، ذرائع کے مطابق اجلاس میں اندرون سندھ کی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ،،واضح رہے کہ سابق صدر کی زیر صدارت گزشتہ شب بھی غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مذکورہ بالا شخصیات کے علاوہ رحمان ملک اور فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے جس میں پانامہ لیکس ،الیکشن کمیشن اراکین اورپیپلز پارٹی کے مستقبل کی حکمت علی کا تعین کیا جائے گا مونٹاج ،،،،،،