مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کو بھارتی فوج کے مظالم سہتے سولہ دن بیت گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں تھم نہ سکیں،،، نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری،،، کشمیر کے باسیوں پر ان کی اپنی ہی ریاست میں زندگی تنگ کردی گئی ہے،،، بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،،، برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کرتے ہوئے ساٹھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا،،، پانچ ہزار کشمیری زخمی ہیں۔۔ آزادی کے جذبے سے سرشار بہادر کشمیری بھارتی مظالم اور گولیوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر کھڑے ہیں،،، وادی میں مظاہروں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے،،، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دے رکھا ہے،،،پر امن مظاہروں پر بھارتی فوج کی شرمناک کارروائیاں جاری ہیں،،، وادی میں ہونے والے پر امن مظاہروں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے،، اپنا حق مانگنے والے کشمیریوں پر شیلنگ، لاٹھیاں اور گولیاں برسائی جاتی ہیں۔۔۔ مقبوضہ وادی میں تین ہفتوں سے بدستور کرفیو نافذ ہے،،، بھارت نے اپنی درندگی چھپانے کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کر رکھی ہیں،،، کرفیو اور ہڑتالوں کے باعث کھانےپینےکی اشیاکی کمی کا سامنا ہے۔۔۔۔