پاک فوج کاآپریشن خیبرفورکامیابی سے جاری. وادی راجگال میں دہشت گردوں کی دوکمین گاہیں کلیئر
آپریشن خیبر فور میں پاک فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی وادی راجگال میں دہشت گردوں کی دو کمین گاہیں کلیئر کرا لی ہیں۔ سپنکئی ٹاپ اور دو بڑے پہاڑی درے سپرائی پاس اور ستارکلے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے ان دو بڑے دروں پر پاک آرمی کی عملداری قائم ہو چکی ہے۔ کمانڈر آپریشن خیبر فور آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو آرمی ایوی ایشن اور آرٹلری سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔