اسرائیلی سیکیورٹی اقدامات کیخلاف فلسطینیوں کااحتجاج جاری
مقبوضہ بیت المقدس میں سیکیورٹی اقدامات پر فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ۔ہزاروں فسلطینیوں نے رام اور مقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان اسرائیلی سیکیورٹی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا۔قلندیہ چیک پوسٹ پرموجودصیہونی فوج نے فائرنگ کے متعدد فسطینیوں کو زخمی کردیا۔قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور غزہ میں چھاپوں کے دوران بیالیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔اسرائیلی فوجی حکام نے دعوی کیاہے کہ فلسطین کیساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رہیگا۔