آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن کی ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغانستان میں امریکی ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ملاقات کی،،آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا،،اور کہا،،کہ افغانستان اور امریکا میں بعض عناصر کی جانب سے الزام تراشی تشویش ناک ہے،،ان کاکہناتھا،،کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا،،دہشت گردی کو شکست دینا پاکستان کا قومی مفاد ہے،،اس موقع پر امریکی کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی،اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا،آرمی چیف اور جنرل نکولسن نے خطے میں امن واستحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا