وزیرداخلہ کا وزیراعلی پنجاب سے رابطہ. لاہوربم دھماکےکی تفتیش میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے بم دھماکے کی تفتیش اور جاں بحق افراد کی شناخت کے سلسلے میں وفاقی اداروں کی طرف سے ہرممکنہ معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی۔