غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں، میں نے صرف ذمہ داری ہی نہیں ڈنڈا بھی اٹھالیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
سجاول اور رتوڈیرو میں کارکنوں سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ،، غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے ڈرنے والا نہیں،بے نظیر بھٹو کا نامکمل مشن پورا کریں گے،، میں نے صرف ذمہ داری ہی نہیں ڈنڈا بھی اٹھالیا ہے،، انہوں نے کہا کہ ،، پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کےلئے جعلی سیاستدانوں نے اتحاد بنالیا ہے ،انتخابات میں عوام دشمن قوتوں کو شکست ہوگی،، اس سے قبل قمبر شہدادکوٹ کے مختلف علاقوں میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ،، پیپلز پارٹی کل بھی وفاق کی جماعت تھی اور آج بھی وفاق کی جماعت ہے،، عوام نے ان قوتوں کو پیغام بھیجا ہے جو سمجھتے تھے بینظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کو ختم کرکے پیپلز پارٹی کو ختم کرسکتے تھے،، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت یا کسی سیاستدان سے نہیں ہے بلکہ غربت، بیروزگاری اور معاشی بدحالی سے ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے قیام میں حالیہ انتخابات اہمیت رکھتے ہیں ، آج کارکنوں پر بھاری ذمہ داری آچکی ہے، پیپلز پارٹی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔