افغان دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر نائب صدرعبدالرشید دوستم کی آمد کے بعد خودکش حملہ ہوا،
افغان دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر نائب صدرعبدالرشید دوستم کی آمد کے بعد خودکش حملہ ہوا، جس میں رشید دوستم بال بال بچ گئے، ہلاک ہونے والوں میں فرانسیسی نیوز ایجنسی کا ڈرائیور بھی شامل ہے، حملے میں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکا ایئرپورٹ کے داخلی دروازے کے قریب ہوا، جہاں جنرل عبدالرشید دوستم کے حامی ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے، جبکہ دوستم کی گاڑی وہاں سے کچھ دیر قبل روانہ ہو چکی تھی، رشید دوستم کی آمد کے باعث کابل میں صدارتی محل کے گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے ہیں، جبکہ محل کے اطراف میں تجارتی مراکز کو بھی بند کر دیا گیا ہے، عبدالرشید دوستم پر زیادتی اور تشدد کے الزامات کے الزامات تھے، جس کے باعث چودہ ماہ قبل ترکی چلے گئے تھے،