ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت دس گھنٹے قبل دی گئی تاکہ ہم عوام کو جمع نہ کر سکیں: خالد مقبول صدیقی
لیاقت آباد فلائی اوور پر ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے کے شراکا سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا جلسہ تاریخی بھی ہے اور نئی تاریخ بنانے والا بھی ہے، دس گھنٹے قبل ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت اس لئے دی گئی تاکہ ہم عوام کو جمع نہ کر سکیں لیکن عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں،ہمارا بس اتنا سا منشور ہے کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، کسی کو حب الوطنی کے سرٹیفکٹ بانٹنے نہیں دینگےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ، پچیس جولائی کو ایم کیو ایم نمایا ں کامیابی حاصل کرے گی، جو کہتے ہیں ایم کیو تقسیم ہوگئی تو ان کے لئیے مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو این اے دو سو چھیالیس میں ہوتا ہے
ساٹ فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے ساتھ جو نا انصافی اور ظلم ہورہا ہے اس کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے،
ساٹ عامر خان
ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن دو ہزار اٹھارہ کے انتخابی مہم کے آخری روز اپنا پاور شو کیا، لیاقت آباد فلائی اوور ہونے والے ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،
کیمرامین علی رضا کے ساتھ منظر رضوی وقت نیوز کراچی