الیکشن 2018 کے لیے انتخابی میدان کل سجے گا، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ مختلف وجوہات کی بناء پر قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں پر انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کل قومی اسمبلی کے 277 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 حلقوں پر مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 6 سے میر شبیر بجارانی الیکشن سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔