الیکشن 2018؛پابندی کے باوجود ووٹرز کےلئے بڑے پیمانے پرپبلک ٹرانسپورٹ کی بکنگ -
الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر ووٹرزکو پولنگ اسٹیشن تک لانے کے لیے ٹرانسپورٹ پرپابندی لگارکھی ہے لیکن اس کے باوجود امیدواروں کی طرف سے ٹرانسپورٹ کی بکنگ کروائی گئی ہے ، شہری حلقوں میں پولنگ اسٹیشن تک پیدل رسائی آسان ہوتی ہے تاہم دیہی اورمضافاتی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کافی فاصلے پربنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ووٹرزکا یہاں تک پہنچنا خاصا مشکل کام ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے امیدوار ووٹر کوگھرسے پولنگ اسٹیشن تک لانے ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی پابندی کی وجہ سے ووٹرزکو پولنگ اسٹیشن سے دوسومیٹر دور اتاردیا جائے گا اوروہاں سے ووٹرپیدل ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن تک پہنچے گا، پولنگ ڈے پرمحکمہ موسمیات نے لاہورسمیت مختلف اضلاع میں بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے ایسی صورت میں ووٹرزکا گھروں سے نکلنا مزیدمشکل ہوگا،بارش کی صورت میں ووٹرزکو چنگ چی رکشے ، پک اپ وین اور ٹویوٹا وین کے ذریعے پولنگ اسٹیشن تک لانا آسان ہوجائے گا۔