سونے کی برآمدات میںگزشتہ مالی سال کے دوران 24.28 فیصداضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
گزشتہ مالی سال 2018ءکے دوران سونے کی ملکی برآمدات میں 24.28 فیصد کااضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درامدات کاحجم 20.71 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جو مالی سال 2017ءکے اختتام پر 16.67 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح مالی سال 2017کے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے دوران سونے کی درآمدات میں 4.04 ملین ڈالر یعنی 24 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔