الیکشن2018میں پیمرانے حادثے کی لائیو کوریج پر پابندی
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ذرائع ابلاغ کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات کے دوران کسی بھی حادثے کی صورت میں براہ راست کوریج سے اجتناب کیا جائے۔پیمرا نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں ذرائع ابلاغ سے کہا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران ہنگامی صورتحال میں میڈیا ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مظاہر کرے اوررائے دہندگان کو الیکشن و ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پرمعلومات فراہم کرے۔