محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات نے(بدھ کو) الیکشن کے دن بھی بارش کی پیشگوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 25جولائی کو موسم ابر آلود رہے گا۔ الیکشن کمیشن کو بھی پولنگ اسٹیشنز پر حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق انتخابات2018کا جوش و خروش سر چڑھ کر بولنے لگا ہے،سیاستدان، کارکنان اور الیکشن کمیشن تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن موسم نے کروٹ بدلنے کی ٹھان لی ہے ،تمام سیاسی امیدواروں کے جوش پر مزید برکھا برسنے کو تیار ہے۔