عمر کوٹ میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایک جیپ میں چھپائے گئے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد
کوٹ میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایک جیپ میں چھپائے گئے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں، جبکہ پولیس نے 5 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق بیلٹ پیپرز حلقہ پی ایس 52کے گاوں بوڑھہ باھ لے جانیکی کوشش کی جارہی تھی۔عمر کوٹ کے علاقے پاکستان چوک کے قریب جیپ کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے۔پولیس نے جعلی بیلٹ پیپر لے جانے والے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق گاوں بوڑھہ باھ سے ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار پانچوں ملزمان میں انور سومرو، حاکم، اقبال، کھنگھار اور نواب شامل ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے