ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہیگا۔
ملک میں ہونیوالی مون سون بارشیں مزید چند روز تک جاری رہینگی، جس سے گرمی کی شدت کم اور موسم خوشگوار رہیگا،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد میں بارش کاامکان ہے،مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، ڈی آئی خان میں بھی بادل جم کے برسیں گے،، جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ گزشتہ روز راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ڈی آئی خان ،اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن، میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد،راولپنڈی ، سیالکوٹ،لاہور،پشاور،مظفرآباد،ژوب میں ریکارڈ کی گئی۔