پولنگ کے دوران رائے دہندگان کو مکمل سکیورٹی مہیا کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ کےپی کے
وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے جاری ہینڈ آﺅٹ کے مطابق پولنگ کے دوران رائے دہندگان کو مکمل سیکیورٹی مہیا کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے، پولیس کے علاوہ ایف سی کے دستے تعینات کئے گئے ہیں، ساتھ ساتھ پاک آرمی کے جوان ہر پولنگ سٹیشن پر ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے چاک و چوبند سول انتظامیہ کی مدد کیلئے موجود رہیں گے اور گشت پر بھی ہونگے۔ منگل کو وزیراعلی سیکر ٹریٹ میں چیف سیکرٹری ‘آئی جی پی ‘تمام صوبائی سیکرٹریز اور ہر ریجن کے انتظامی اور پولیس آفسران کا اجلاس ہوا اور سکیورٹی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بحث ہوئی۔ پولنگ کے دن سکیورٹی کو فل پروف بنانے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے جن کو باقی صوبوں سے بہترین قراردیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سول اور ملٹری حکام کے مابین مکمل ہم آہنگی ہے اور عوام کے جان و مال کی مکمل حفاظت اولّین ترجیح دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں ڈی سی پشاور کے مبیّنہ پریس بریفنگ کا سخت نوٹس لیا گیا اور اسے عوام خصوصاَ ووٹرز میں بلا وجہ اور بے بنیاد خوف واہراس پھیلانے کا بھونڈا مذاق قرار دیا ہے‘اجلاس میں ڈی سی پشاور کو اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیان پرشو کاش نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔