اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری سے قبل اپنے معصوم بیٹے کو اللہ حافظ کہہ دیا۔ فلسطینی خاتون صحافی
فلسطینی خاتون صحافی لامہ خاطر نے کہا ہے کہ الخلیل میں علی الصبح اسرائیلی فوج کی جانب سے ان کی گرفتاری سے قبل انہوں نے اپنے معصوم بیٹے کو اللہ حافظ کہہ دیا جو کسی بھی ماں کے لیے بہت تکلیف دہ لمحہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اسرائیل کی سفاکی اور فلسطینیوں کے خلاف جرائم کو دیکھ رہی ہے لیکن اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیںکر رہی ۔ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک اسرائیلی یویل شانی کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا ہے ۔