اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے کیخلاف پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد کردی
جسٹس عامرفاروق نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست پرسماعت کی ، عدالتی حکم پرالیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء عدالت پیش ہوئے ، پیپلزپارٹی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دیگرامیدواروں کواعتماد میں لیے بغیرانتخابات ملتوی کیے، بیلٹ پیپرزکی چھپائی کوبنیاد بنا کرالیکشن ملتوی کرنا بلا جوازہے ، آزاد امیدوارسید راشد حسین شاہ کے وکیل نے انتخاب ملتوی کیے جانے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ پیپرز پرایک نا اہل امیدوارکا نام موجود ہے،اگرلاکھوں لوگوں نے حنیف عباسی کومحبت میں ووٹ دیدیا توکیا ہوگا، الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ جن بیلٹ پیپرزمیں حنیف عباسی کا نام شامل ہے وہ اب قابل استعمال نہیں ہیں، ایک دن میں نئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی الیکشن کمیشن کیلئے ممکن نہیں ، دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد کردی