لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے ایک سوپچیس میں نالےے چھ ہزار کے قریب شناختی کارڈ برآمد

Jul 24, 2018 | 21:42

این اے ایک سو پچیس کے علاقے شفیق آباد میں نالے سے چھ ہزار کےقریب شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں،،جو تین بوریوں میں تھے،،اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے،، دوسری طرف نادرا حکام نے بھی قومی شناختی کارڈز کی بڑی تعداد میں برآمدگی پر تحقیقات شروع کردی ہیں،،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے،،کہ برآمد ہونے والے تمام شناختی کارڈ دو ہزار دس سے قبل کے ہیں،،اور منسوخ شدہ ہیں،،ادھر الیکشن سے قبل ایک روز قبل بڑی تعداد میں شناختی کارڈز کی برآمدگی نے سیاسی جماعتوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے،،اور انہوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،،

مزیدخبریں