نائیجیریا میں 70 لاکھ افرادکی زندگی بچانے کیلئے امداد کی ضرورت ہے:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ نائیجیریا میں سترلاکھ افرادکی زندگی بچانے کے لئے امداد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہاکہ نائیجیریا کی سیکیورٹی فورسزاورغیرریاستی مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے دس سالہ پرانے بحران میں دس لاکھ اَسی ہزارافرادبے گھر ہوگئے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ عدم سیکیورٹی کے باوجوداقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ساٹھ لاکھ سے زائدافراد کی امداد کے لئے پہنچ گئی ہیں۔