بری فوج کے سربراہ اور امریکی وزیر خارجہ کا علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے واشنگٹن میں امریکہ کے محکمہ خارجہ کادورہ کیا اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔
یہ بات فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے آج (بدھ) ایک ٹوئیٹ میں بتائی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ فریقین نے علاقائی سلامتی کے امور خصوصاً افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان باہمی احترام،اعتماد اور مشترکہ اقدارپرمبنی جامع دوطرفہ تعلقات کی بحالی کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔