مریم اورنگزیب کی وزیراعظم کے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے نکات کی مزمت

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی وزیراعظم کے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے نکات کی شدید مزمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جو منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرتا اور پاکستان کے دوست ممالک پر الزام لگاتا ہے، مافیا وہ ہوتا ہے جو ہر مخالف آواز کو بند کرتا ہے۔ مافیا چندوں سے بیرون ملک جائیدادیں خریدیتا، ایمنسٹی سکیمز سے فائدہ اٹھاتا، 18 جعلی اکاونٹس چھپاتا ہے،عمران صاحب مافیا وہ ہوتا ہے جوکمزوروں کے گھر گراتا اور اپنا گھر ریگولرائز کرالیتا ہے،۔سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے میڈیا ہاو¿سس اور پاکستان میں میڈیا پر جانبداری کے الزامات لگا کر میڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران صاحب مافیا وہ ہے جو جج کو وڈیو سے بلیک میل کر کے وزیراعظم بننے کے لئے منتخب وزیراعظم کے خلاف فیصلہ لے، افسوس ایک طرف کہا کہ آزاد میڈیا کا سب سے زیادہ فائدہ آپ کو ہوا اور دوسری طرف میڈیا پر ’کرپٹ‘ اور ’مافیا‘ کا الزام لگایا۔عمران نے تسلیم کرلیا میڈیا ”قابو“ سے باہر ہوجاتا ہے اور ان کی حکومت اسے واچ ڈاگ کے ذریئے ”کنٹرول“ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا گیس اور بجلی کے بل جلانے اور سول نافرمانی کے اعلان براہِ راست نشر ہوئے ،منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ دو‘، پارلیمنٹ اور سرکاری میڈیا پر حملہ بھی براہ راست نشر ہوا ۔