وزیر اعظم کی شاندار پذیرائی پر اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔ زرتاج گل
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ اس بے پناہ کامیاب امریکی دورے میں جو وزیراعظم کو شاندار پذیرائی ملی ہے، اس سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ حوا لے سے اپنا ردعمل دیتے ہو ئے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ” اس بے پناہ کامیاب امریکی دورے میں جو وزیراعظم کو شاندار پذیرائی ملی ہے، اس سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گیا ہے“۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک زمانہ تھا، دونوں جماعتیں امریکی حکومت سے این آر او کی بھیک مانگتے تھے۔ اب وہاں سے بھی عندیہ آ گیا ہے کہ کرپشن کے خلاف کاروائی میں پاکستان کو ہر ممکن مدد دی جائے گی۔