جعلی اکائونٹس کیس میں 3 ملزمان رقم واپسی پر تیار ہوگئے
جعلی اکائونٹس کیس میں 3 ملزمان رقم واپسی پر تیار ہوگئے، ملزمان خورشید انور جمالی، عارف علی اور آصف محمود نے پلی بارگین کی درخواست دے دی۔ احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی۔جج محمد بشیر نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان کی پلی بارگین درخواست کا کیا بنا ہے ؟ ان کی درخواست پر کارروائی جاری ہے، دو ملزمان کی رپورٹ منظور کرنے کے لئے ہیڈ کوارٹر بھیج دی۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب ہیڈ کوارٹر کو حکم دیتا ہوں کہ جلدی کارروائی مکمل کریں۔جج احتساب عدالت محمد بشیر نے کہا کہ تینوں ملزمان کی پلی بارگین سے متعلق ایک ساتھ کارروائی مکمل کر لیں، ملزمان نیب کے پاس بہت خوش ہیں۔ احتساب عدالت نے ملزمان کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔