محکمہ موسمیات نے29اور30 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے بننے والے سسٹم سے انتیس اور تیس جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے شہر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کردی ہے، بارش کے نئے بننے والے سسٹم سے انتیس اور تیس جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد اور 26 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔