معروف گلوکار اور میوزک ڈائریکٹرساحر علی بگاکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
معروف گلوکار اور میوزک ڈائریکٹرساحر علی بگا نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں سی اے او محمد کامران خان نےمعزز مہمان کااستقبال کیا اورادارے بارے بریفنگ دی ۔ساحر علی بگا کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب میں معروف گلوکارکا کہنا تھا کہ یہاں آکر محسوس ہوا ہم سب محفوظ ہیں ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا پاکستان میں استعمال دیکھ کر خوشی ہورہی ہے اور میری خواہش ہے پورا پاکستان ایسے ہی ترقی کرتا رہے,اس موقع پر ساحر علی بگا نےپولیس کمیونیکیشن افسران کو مشہور ملی نغمہ ”پاکستان زندہ باد“ گا کر سنایا۔ساحر علی بگا نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت بھی کی۔ ساحر علی بگا نے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔ دورے کے اختتام پر چیف فنانس آفیسر نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی