مقبوضہ بیت المقدس:یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے
اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں 228یہودی آباد کاروںنے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد میں گھنٹوں مٹر گشت کرتے رہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ 228یہودی آباد کاروں میں متعدد طلبا اور دیگر شعبوں کے یہودی بھجی شامل تھے۔ وہ باب رحمت میں اعلانیہ داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیر حرکات کا ارتکاب کیا ۔ادھر یہودی آبادکاروں نے مراکشی دروازے سے درجنوں یہودی آباد کاروں نے اشتعال انگیزی کا ارتکاب کرتے ہوئے مسجد اقصی پر دھاوا بولا۔ادھراسرائیل کی عبرانی ویب سائٹس کے مطابق انتہا پسند یہودیوںکی طرف سے دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران مجموعی طورپر 1532 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی میں گھس کر بیحرمتی کی۔ ان میں 18 نوبیاہتا جوڑے، 40یہودی ربی اور سیکڑوں پولیس اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔