لندن:پارک رائل فلیٹس میں آگ لگ گئی
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع پارک رائل میں واقع فلیٹس میں آگ لگ گئی ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع پارک رائل میں واقع فلیٹس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 15 فائر انجن جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔ 15 فائر انجنوں کی مدد سے 80 فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف رہے ۔ جائے وقوع پر پولیس کی بھی بھاری نفری موجود رہی جبکہ امدادی اداروں کے اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی۔