تاریخی دن ، آیا صوفیا مسجد میں 86 سال بعد آج سے باضابطہ باجماعت نماز کا آغاز
آیا صوفیا مسجد میں آٹھ دہائیوں بعد آج سے باضابطہ باجماعت نماز کا آغاز ہوگا، ترک صدر طیب اردوان بھی نماز جمعہ آیا صوفیا میں ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق تاریخی فیصلے کے بعد تاریخی دن آگیا ، چھیاسی سال بعد آیا صوفیا مسجد میں نمازوں کی باقاعدہ ادائیگی کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ آیا صوفیا مسجد میں آج نماز جمعہ کا بڑا اجتماع ہوگا، اجتماع کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، نماز جمعہ میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے جبکہ ترک صدر طیب اردوان بھی نماز جمعہ آیا صوفیا میں ادا کریں گے۔ترک حکومت نے پنج وقتہ نمازوں کےلیے ائمہ اور مؤذن حضرات کا تقرر کر دیا ہے۔