جنوبی افریقہ کا اسکول بند کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے سبب جنوبی افریقہ نے پیر سے سرکاری اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غٖیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے صدر سرل رامافوسا کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کی مدت کی دوران کورونا کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔سرل رامافوسا کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر میں ختم ہونے والے تعلیمی سال میں توسیع کی جائے گی۔سا انہوں نے کورونا وبا کے دوران 30بلین پیکج کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پیکیج معاشی بہتری، صحت کی سہولتوں اور ضرورت مندوں کیلئے ہوگا۔ واضع رہے کہ کورونا وائرس کے سبب جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 4 لاکھ آٹھ ہزار 52 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔