سینیٹ،سمارٹ لاک ڈاؤن کی بدولت کورونا کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے
سینٹ کو آج بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاون پالیسی کی بدولت ہرگزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں تاکہ کوروناوائرس کےپھیلنے سے بچا جاسکے۔