جنوبی ایشیا میں تباہ کن سیلاب سے لاکھوں بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں،اقوام متحدہ

اقوا م متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لاکھوں بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ کوروناوائرس کے باعث کئی مسائل درپیش ہیں۔ ایک پریس ریلیز میں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈیونیسف کی جنوبی ایشیا کےلئے ریجنل ڈائریکٹر Jean Gough نے کہا کہ بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت اور نیپال میں کئی ہفتوں جاری رہنے والی مون سون بارشوں، شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کےہلاکت خیز واقعات نے لاکھوں بچوں اور خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔