پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا ملازمتوں سے نکالے گئے پاکستانی تارکین کا معاملہ حل کرنے کا عزم
پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وباء کے تناظر میں ملازمتوں سے نکالے گئے پاکستانی تارکین کا معاملہ حل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں معاون خصوصی سید ذوالفقارعباس بخاری اور متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل کے وزیر نصیربن Thani Juma Al-Hamli کے درمیان ایک ملاقات کے دوران اس بارے میں طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں سے نکالے گئے پاکستانی کارکنوں کی بحالی کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔