بڑی عید ، مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمان کی ایئرلائن سلام ایئر کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی، جس کے بعد مسقط میں پھنسے پاکستانی بڑی عید پیاروں کے ساتھ مناسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی ، پاکستانی بڑی عید پیاروں کے ساتھ مناسکیں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عمان کی ایئرلائن سلام ایئرکوپاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ، سلام ایئر مسقط میں پھنسے ہم وطنوں کو 6 پروازوں کے ذریعے واپس لائے گی۔ سول ایوی ایشن کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کردیا، جس میں سلام ایئر لائن کو پروازیں چلانے کی اجازت دے۔ سی اےاے کے مطابق سلام ایئر کی خصوصی پروازیں26جولائی سے 2اگست تک آپریٹ ہوں گی، خصوصی پروازیں مسقط سےکراچی ، سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور اور پشاورپہنچیں گی۔