بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی کا مکمل ادراک ہے:وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان کی عوام کے احساس محرومی کا مکمل ادراک ہے۔ اس کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور قومی سطح پر اقدامات اٹھا کر بلوچستان کی محرومی کو دورکریںگے۔بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں آمدورفت، آبی وسائل کے بہتر استعمال، زراعت، توانائی کے منصوبے، بارڈر مارکیٹوں کے قیام اور گوادر پورٹ سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے مختلف منصوبے زیر غور آئے۔
تفصیل کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں قومی ترقیاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں آمدورفت، آبی وسائل کے بہتر استعمال، زراعت، توانائی کے منصوبے، بارڈر مارکیٹوں کے قیام اور گوادر پورٹ سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے مختلف منصوبے زیر غور آئے۔