لاہور ہائیکورٹ نے شیر شاہ کالونی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخی کا حکم نامہ معطل کر دیا

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں شیر شاہ کالونی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزاروں کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخی کا حکم نامہ معطل کر دیا.عدالت نے ڈی جی ہاؤسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ذیشان حیدر ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواست گذار کی جانب سے کہا گیا کہ شیر شاہ کالونی ہاؤسنگ سکیم میں درخواست گزاروں کو پلاٹ الاٹ کئے گئے ,قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹ درخواست گزاروں کو الاٹ کئے گئے ,محکمہ ہائوسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی, محکمہ کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنا غیر قانونی اقدام ہے ,عدالت سےا ستدعا ہے کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔