راولپنڈی،فائرنگ کے واقعہ میں 9افراد جاں بحق

راولپنڈی،فائرنگ کے واقعہ میں 9افراد جاں بحق
راولپنڈی میں جمعہ کے روز تھانہ چونترہ کے علاقے میال گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس ساجد نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ حملہ آوروں نے5خواتین اور4معصوم بچوں کو فائرنگ سے نشانہ بنایا جبکہ 3بچے شدید زخمی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔