چین کےصوبے ہینان میں شدید سیلاب سے تباہی, 51افراد ہلاک جبکہ متعددلاپتہ
چین کے وسطی صوبے ہینان میں شدید بارش اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ 51 افراد ہلاک جبکہ متعددابھی بھی لاپتہ ہیں ۔ہزاروں کی تعداد میں فوجی اور سول انتظامیہ کے اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیاہے ۔صوبے میں مواصلات کا نظام درہم برہم جبکہ ٹرین سروس معطل ہے ۔حکام نے صوبے بھرمیں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے ۔طوفان سے متاثرہ شہر ژینگژو سے اب تک 3 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ افراد کو نکال لیا گیا ہے اورسیلاب سے 10 بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے ۔