مغربی کنارے پر غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری کے خلاف مظاہرہ، 140 فلسطینی زخمی
مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری کے خلاف مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 140 فلسطینی زخمی ہوگئے۔اسرائیل نے شیخ جراح کے بعد ایک اور علاقے میں فلسطینیوں کیگھر مسمار کرنا شروع کردیے،مغربی کنارے میں نابلوس کے قریب بیتا کے علاقے میں اسرائیلی آبادکاری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 9 فلسطینیوں کو گولیاں لگی ہیں جب کہ درجنوں افراد ربر کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، مغربی کنارے میں اسرائیل نے اب تک لاکھوں یہودیوں کی غیر قانونی بستیاں قائم کی ہیں