ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاسینئر صحافی عارف نظامی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز ڈیفنس میں سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر انکے بیٹے اسد نظامی اور دیگر اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ معاون خصوصی نے عارف نظامی مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی اپنے عظیم والد حمید نظامی کی طرح ایک بلند پایہ اور با اصول صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ سچ اور حق کی آواز بلند کی۔ ان کی وفات سے پاکستان کی صحافتی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا جلد پورا نہیں ہو سکتا