آزاد جموں و کشمیر الیکشن کیلئے پولنگ کے انتظامات مکمل
ضلع بھر میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے لئے پولنگ کے انتظامات مکمل ، الیکشن کمیشن نے 2101 ووٹران کیلئے 5 پولنگ اسٹیشن 16 بوتھ بنائے گئے ہیں ، ڈی پی او کی جانب سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات 150 سے زائد افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس بھر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے گئے ، کنڑول روم نے بھی کام شروع کر دیا،تفیصلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے ہونے والے قومی انتخابات کیلئے ضلع سرگودہا میں مقیم 2 ہزار 101 کشمیریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے 5 پولنگ اسٹیشن اور 16 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے 5 پریذائیڈنگ آفیسر 16 پولنگ آفیسر اور 32 پولنگ اسسٹنٹ کی ڈیوٹی پر تعینات کیا ہیں ، این اے 78 کے ضلع سرگودہا میں مقیم 602 رجسٹرڈ ووٹرز گورنمنٹ جامع بوائز ہائی سکول این اے 79کے رجسٹرڈ 587 ووٹرز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سلانوالی نمبر 1این اے 80کے یہاں مقیم 337ووٹرز گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال شہر این اے 81کے رجسٹرڈ 467ووٹرز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جہان آباد شاہ پور اور این اے 82کے رجسٹرڈ108 ووٹرز گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول للیان کوٹمومن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریںگے ۔ دوسری طرف ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے آج ہونے والی پولنگ پر 155 پولیس افسران جن میں 1 ایس پی ، 5 ڈی ایس پی ، 5ایس ایچ اوز ۔ 5 انسپکٹر کے علاوہ خواتین پولیس اور دیگر ملازمین ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں ، ایلیٹ فورس کی 3 ٹیموں کے ساتھ ساتھ کنڑول روم قائم کیا گیا ، جہاں پر کسی بھی اطلاع براہ راست دی جاسکے گئی، 9230119 ہر 24 گھنٹے علمہ تعینات ہوگا، الیکشن کمیشن نے تعینات علمہ کو ووٹ ، بیلٹ بکس کے علاوہ فارم 45 سمیت دیگر سامان فراہم کر دیا ہیں